Wed, September 16, 2026

دنیا کے سب سے بہترین جج، فرینک کیپریو انتقال کرگئے

دنیا کے سب سے بہترین جج، فرینک کیپریو انتقال کرگئے

واشنگٹن : امریکہ کے مشہور اور دلوں میں بسنے والے جج فرینک کیپریو 88 سال کی عمر میں کینسر کے طویل عارضے کے بعد چل بسے۔ وہ رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی انسانیت اور رحم دلی سے بھرپور فیصلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔

ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا کہ انہوں نے کینسر کے خلاف طویل جنگ کے بعد آخری سانس لیا۔ ان کی خدمات کو نہ صرف ایک معزز جج بلکہ ایک محبت کرنے والے انسان کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انتقال سے پہلے انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔

فرینک کیپریو کے فیصلے عام عدالتوں سے مختلف ہوتے تھے، وہ جرم کے پیچھے وجوہات جاننے کی کوشش کرتے اور ایسا فیصلہ کرتے کہ مجرم دوبارہ غلط راستے پر نہ آئے۔ ان کے فیصلے سوشل میڈیا پر بھی بہت مقبول تھے اور لاکھوں لوگ انہیں فالو کرتے تھے۔

ان کے انتقال پر رہوڈ آئی لینڈ کے گورنر نے پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کو انسانیت کے ساتھ جوڑ کر ایک مثال قائم کرنے والے تھے۔

فرینک کیپریو کا شو "Caught in Providence" بھی بہت مقبول تھا، جس میں ان کے فیصلوں کی انسانیت سے بھرپور کہانیاں دکھائی جاتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں دنیا کا سب سے بہترین جج مانا جاتا تھا۔

ٹیگز: