Wed, September 16, 2026

 سندھ میں پولیو وائرس کے خلاف بڑی کامیابی، ماحولیاتی نمونوں میں بہتری:مصطفیٰ کمال

 سندھ میں پولیو وائرس کے خلاف بڑی کامیابی، ماحولیاتی نمونوں میں بہتری:مصطفیٰ کمال

کراچی :وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔ ان کے مطابق صوبے سے حاصل کیے گئے 29 ماحولیاتی نمونوں میں سے 28 کے نتائج منفی آئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ اگست 2023 کے بعد منفی ماحولیاتی نمونوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات اور نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے۔

ٹیگز: