Wed, September 16, 2026

داتا دربار توسیعی منصوبہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ، زائرین کے لیے ہائیڈرولک کنوپیز اور وسیع پلازہ کی تعمیر کا جائزہ

لاہور: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لاہور میں مرکزِ تجلیات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزارِ اقدس پر حاضری دی اور مزار کی توسیع کے بڑے منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف پنجاب احسان بھٹہ نے انہیں منصوبے کے تکنیکی خدوخال اور زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی جدید سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران نائب وزیراعظم کو منصوبے کے درج ذیل اہم پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ زائرین کو دھوپ اور بارش سے بچانے کے لیے صحن میں جدید ہائیڈرولک کنوپیز لگائی جا رہی ہیں، جو ضرورت کے وقت کھولی اور بند کی جا سکیں گی۔ مزار کے سامنے ایک وسیع فرنٹ پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے 4 کنال جگہ کی ڈسمینٹلنگ (توسیع) کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ زائرین کے لیے گنجائش میں اضافہ ہو۔
 منصوبے کا بنیادی مقصد عقیدت مندوں کے لیے آمد و رفت کو آسان بنانا اور مزار کے احاطے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق وسعت دینا ہے۔اسحاق ڈار نے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا  توسیعی منصوبے پر جس تیزی سے کام ہو رہا ہے وہ قابلِ ستائش ہے، اس سے زائرین کی مشکلات جلد ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ داتا دربار کروڑوں مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہے، اس کی تزئین و آرائش اور توسیع حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
نائب وزیراعظم نے مزارِ اقدس پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے خاص طور پر ملک کے معاشی استحکام، امن و امان اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کے آستانوں سے ہمیشہ امن اور محبت کا پیغام عام ہوا ہے۔

ٹیگز: