Wed, September 16, 2026

آپریشن وعدہ صادق 4' کی تباہ کن لہر ،ایران کا اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملہ، 8 جنگی طیارے راکھ کا ڈھیر،

آپریشن وعدہ صادق 4' کی تباہ کن لہر ،ایران کا اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملہ، 8 جنگی طیارے راکھ کا ڈھیر،

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدلتے ہوئے آپریشن 'وعدہ صادق 4' کے تحت اسرائیل اور خلیج میں امریکی تنصیبات پر قیامت خیز حملے کیے ہیں۔ ایران نے باضابطہ طور پر دشمن کے 8 جدید جنگی طیارے تباہ کرنے اور متعدد فوجی مراکز کو ملبے کا ڈھیر بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی کمانڈ کے مطابق یہ آپریشن کی 95ویں لہر تھی جس نے دشمن کے دفاعی حصار (Iron Dome) کو چیرتے ہوئے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔حملوں میں اسرائیل کے خفیہ فوجی اڈے اور خلیجِ فارس میں تعینات امریکی جنگی جہازوں کی معاونت کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسرائیلی فضائی اڈوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں، جس سے ایرانی دعووں کو تقویت مل رہی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  ہماری انگلیاں ٹرگر پر ہیں اور آپریشن 'وعدہ صادق' کی ہر لہر دشمن کے لیے پہلے سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے۔ ہم نے ثابت کر دیا کہ امریکی ٹیکنالوجی ایرانی عزم کے سامنے بے بس ہے۔    اقوامِ متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ ایران نے حملے روکنے کو امریکی مداخلت کے خاتمے سے مشروط کر دیا ہے۔ اردن، لبنان اور عراق سمیت کئی پڑوسی ممالک نے اپنی فضائی حدود کو ہنگامی طور پر بند کر دیا ہے۔

ٹیگز: