Wed, September 16, 2026

ایران کا اسرائیل پر فیصلہ کن وار: 'وعدہ صادق 4' کی 81 ویں لہر ،تہران کی حکمت عملی تبدیل

ایران کا اسرائیل پر فیصلہ کن وار: 'وعدہ صادق 4' کی 81 ویں لہر ،تہران کی حکمت عملی تبدیل

تہران/تل ابیب : مشرقِ وسطیٰ کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ایران نے اپنے دفاعی آپریشن 'وعدہ صادق 4' کی 81 ویں لہر کے ذریعے اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کر دی، جس نے جنگ کا پورا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس حملے میں اپنی ٹیکنالوجی کا لوہا منواتے ہوئے عماد، قیام اور خرمشہر جیسے مہلک ترین میزائلوں کا استعمال کیا۔ ان میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
اس بار تہران نے اپنی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے حملوں کے دائرہ کار کو وسعت دے دی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ ساتھ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی براہِ راست ہدف بنایا گیا ہے، جس کے بعد پورے خطے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تل ابیب پر ہونے والے ان تابڑ توڑ حملوں نے صیہونی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق     حملوں میں اب تک 200 سے زائد اسرائیلی زخمی ہو چکے ہیں۔    کئی اسٹریٹجک مقامات پر آگ لگنے اور عمارتوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔
    اسرائیلی میڈیا نے اسے حالیہ تاریخ کا 'بدترین سکیورٹی بریک ڈاؤن' قرار دیا ہے۔

ٹیگز: