Wed, September 16, 2026

غیرت کے نام پر قتل: ایک ہی خاندان کے تین افراد کی زندگیوں کا خاتمہ

غیرت کے نام پر قتل: ایک ہی خاندان کے تین افراد کی زندگیوں کا خاتمہ

نواب شاہ: نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں غیرت کے نام پر تین افراد کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، قاضی احمد تھانہ ناصری کی حدود میں کارو کاری کے الزام میں دو خواتین اور ایک نوجوان کو قتل کیا گیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق، ملزم (ع) چانڈیو نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو کارو کاری کے الزام میں قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین میر زادی مسمات (ز) اور نوجوان (ح م) شامل ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ ناصری ظفر علی کھوسو کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کارو کاری کا نتیجہ تھا اور ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا ہے۔

ٹیگز: