Wed, September 16, 2026

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی سدرہ کی عدالتی نگرانی میں قبر کشائی

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی سدرہ کی عدالتی نگرانی میں قبر کشائی

راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی نوجوان لڑکی سدرہ کی قبر کشائی کی گئی۔ یہ کارروائی عدالت کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں چھتی قبرستان میں انجام دی گئی۔

قبر کشائی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ قبرستان کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگائے گئے جبکہ ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی موقع پر تعینات تھے۔

اس موقع پر ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم بھی موجود تھی، جنہوں نے عدالتی اجازت کے بعد لاش کا معائنہ کیا۔ قبر کھودنے کا کام ٹی ایم اے کے عملے نے کیا، اور نشاندہی کے لیے دو ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمٰن کو بھی موقع پر لایا گیا۔

پولیس کے مطابق سدرہ کو گھر سے بھاگنے پر ایک مقامی جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا تھا اور اسے رات کی تاریکی میں خاموشی سے دفن کر دیا گیا، تاکہ کوئی شواہد باقی نہ رہیں۔ عدالت کی اجازت سے اب اس کیس میں مزید پیش رفت کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: