کراچی: پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 20 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 4714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر بھی سونا 51 ڈالر سستا ہو کر 3038 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو آئی ہے اور فی تولہ چاندی 460 روپے سستی ہو کر 3 ہزار 120 روپے ہوگئی ہے۔