پشاور: ملک بھر میں افغان مہاجرین کی ڈی پورٹیشن کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ محکمہ داخلہ پشاور کے مطابق، 260 افغان باشندوں کو مختلف شہروں سے خیبرپختونخوا منتقل کر کے طورخم بارڈر سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
لاہور میں 35 افغان تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ کی بنیاد پر 305 تارکین وطن کو رہائشی اجازت دی گئی ہے، جبکہ 35 افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔