Wed, September 16, 2026

منی پور میں تشدد میں اضافہ، 260 سے زائد ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر

منی پور میں تشدد میں اضافہ، 260 سے زائد ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر

منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں کوکی اور میٹی برادریوں کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث علاقے میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

بھارتی جریدے دکن ہیرلڈ کے مطابق ریاست میں جاری پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 260 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 60 ہزار سے زیادہ شہری اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد اضلاع میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں انسانی بحران کی صورتحال بھی سامنے آ رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلسل تشدد کے باعث منی پور میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے اور انتظامیہ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

ٹیگز: