Wed, September 16, 2026

پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب، عالمی اعتماد کا اظہار

پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب، عالمی اعتماد کا اظہار

نیویارک : پاکستان کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات (CND) کا چار سالہ رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخاب نیویارک میں ہونے والے یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔ پاکستان 2026 سے 2029 تک اس اہم کمیشن کا حصہ رہے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ انتخاب عالمی برادری کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ہمیشہ سے منشیات کی پیداوار، سمگلنگ اور استعمال کے خلاف سرگرم رہا ہے اور عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کاوشوں میں اہم کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ میں منشیات پالیسی سے متعلقہ مباحثوں میں تعمیری اور فعال کردار ادا کیا ہے، اور اب کمیشن کی رکنیت حاصل کر کے ان کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: