Wed, September 16, 2026

 مریم نواز کا سرگودھا کیلئے مزید 7 الیکٹروبسیں دینے کا اعلان

 مریم نواز کا سرگودھا کیلئے مزید 7 الیکٹروبسیں دینے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سرگودھا میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے سرگودھا میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور منصوبے پر شہریوں کے مثبت ردعمل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا میں شہریوں کی سفری سہولت کے لیے مزید 7 الیکٹروبسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ملاقات کے دوران سرگودھا میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی رفتار تیز کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عوام کے خوشگوار فیڈ بیک سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

ٹیگز: