Wed, September 16, 2026

ایران پر حملے کا فیصلہ درست، جنگ امریکا جیت چکا: ٹرمپ

ایران پر حملے کا فیصلہ درست، جنگ امریکا جیت چکا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ درست تھا اور امریکا یہ جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مصنوعی ذہانت انسانیت کے لیے خطرہ بنی تو اسے روکنے کا راستہ تلاش کرلیا جائے گا۔

ٹرمپ نے امریکی فوج کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر کم ہونے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’غداری‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے اور امریکا ہتھیاروں کی پیداوار بھی بڑھا رہا ہے۔

برطانیہ کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ اسے توانائی اور امیگریشن کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے شمالی سمندر کے تیل و گیس کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا اور خبردار کیا کہ بے قابو امیگریشن سے برطانیہ اپنی شناخت کھو سکتا ہے۔

ٹیگز: