Wed, September 16, 2026

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے، ٹرمپ کا اعلان

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے، اور اگلے چھ گھنٹوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے روک دیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران اور اسرائیل پہلے اپنے آخری مشن مکمل کریں گے اور پھر جنگ بندی کا آغاز ہوگا۔

ٹرمپ کے مطابق، ایران جنگ بندی کا باضابطہ آغاز کرے گا، جس کے بعد اسرائیل بھی بارہ گھنٹوں میں اس پر عمل کرے گا۔ اس کے بعد، 24 گھنٹے میں یہ جنگ بندی عالمی سطح پر تسلیم کی جائے گی اور 12 دنوں کی جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے دوران دونوں ممالک پرامن طریقے سے عمل کریں گے۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران دونوں کو ان کی ہمت اور حکمت پر سراہا اور کہا کہ اگر دونوں ممالک اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہیں تو انہیں ایک روشن اور خوشحال مستقبل ملے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے یہ خوشی کی بات ہے، اور اگر دونوں ممالک اس راستے سے ہٹ گئے تو انہیں نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: