Wed, September 16, 2026

پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

اٹک:پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) نے پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں میں تیل اور گیس کے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کامیابی PPL اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (GHPL) کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے اور پوٹھوہار علاقے میں فریکچرڈ کاربونیٹ میں دوسری بار گہرے تیل کے ذخائر کا پتہ چلنا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کامیابی جدید ارضیاتی، جیو فزیکل اور ریزروائر انجینئرنگ ڈیٹا کے مکمل تجزیے اور ان کے یکجا کرنے کے نتیجے میں حاصل ہوئی، جس سے کنویں کی ڈیزائننگ بہتر بنا کر کھدائی کے چیلنجز پر قابو پایا گیا۔

PPL نے 75 فیصد حصہ دار کی حیثیت سے اور GHPL نے 25 فیصد سرمایہ کاری کے ساتھ 18 جنوری 2025 کو ڈھوک سلطان-03 کنویں کی کھدائی شروع کی تھی، جو 5,815 میٹر کی گہرائی تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم کے ایم ڈی اور سی ای او عمران عباسی نے کہا کہ یہ دریافت کمپنی کی مہارت اور عزم کی عکاس ہے، جس سے ملک میں توانائی کی درآمد پر انحصار کم ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ممکن ہو سکے گی۔

ٹیگز: