ممبئی:معروف اداکار جوڑے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شکایت پر یوٹیوب نے "اے آئی بالی وڈ عشق" نامی چینل کی سینکڑوں ویڈیوز ہٹا دیں۔ ان ویڈیوز میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے مشہور شخصیات کو بوس و کنار اور رومانوی مناظر میں دکھایا گیا تھا۔
چینل کی ویڈیوز کو 1.6 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں جوڑے نے ایسے مواد کو اپنی نجی زندگی اور املاک حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے یوٹیوب، گوگل اور دیگر ویب سائٹس کے خلاف ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر گمراہ کن یا تکنیکی طور پر تبدیل شدہ مواد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔