Wed, September 16, 2026

پنجاب میں 1115 الیکٹرو بسیں چلانے کا حکم، بڑے ترقیاتی فیصلے

پنجاب میں 1115 الیکٹرو بسیں چلانے کا حکم، بڑے ترقیاتی فیصلے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دسمبر 2025 تک 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے اور چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں ماحولیاتی ٹرانسپورٹ، صحت، پانی، اور دیہی ترقی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں میں 11.5 لاکھ افراد کو طبی امداد، اور 65 لاکھ بچیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پنجاب بھر میں 5000 فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے، بوتل بند پانی کی گھریلو فراہمی، اور لاہور کی 4624 گلیوں کی بحالی کے منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

چنیوٹ اور میانوالی میں معدنی ذخائر کے منصوبے شروع کرنے جبکہ جنوبی پنجاب کے 148 دیہات کو ماڈل گاؤں بنانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے عوامی مفاد میں بروقت مکمل کیے جائیں۔

ٹیگز: