Wed, September 16, 2026

شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں معاہدے پر خیرمقدم، عوامی مفاد و امن اولین ترجیح قرار

شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں معاہدے پر خیرمقدم، عوامی مفاد و امن اولین ترجیح قرار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ہمیشہ ہماری پہلی ترجیح ہیں اور کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی ہے۔ ان کے مطابق سازشیں اور افواہیں دم توڑ گئیں اور معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی کشمیری عوام کے حقوق کی محافظ تھی اور آئندہ بھی ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور امن قائم رکھنے میں تعاون کریں۔

ٹیگز: