Wed, September 16, 2026

اصلاحات، شفافیت اور عوامی خدمت اولین ترجیح؛نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اعلان

 اصلاحات، شفافیت اور عوامی خدمت اولین ترجیح؛نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اعلان

مظفرآباد: نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے ایک سیاسی ورکر کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی گئی اور وہ اسے نبھانے کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے والد کو زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے سیاسی ذمہ داریاں دی تھیں اور آج بلاول بھٹو نے ان پر اعتماد کر کے انہیں وزارت عظمیٰ سونپی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بنانے میں شامل ہونے والے افراد اب پیپلز پارٹی کے حصہ ہیں اور آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ شفاف اور موثر حکومت چلائیں گے، کسی فیصلے میں تاخیر نہیں ہوگی اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ 18 سے نیچے کے افسر سرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے اور سیکرٹریز کے اضافی اسامیان ختم کی جائیں گی۔

وزیر اعظم نے مزید اہم اقدامات کا اعلان کیا، جن میں محکمہ تعلیم کے تکنیکی اسامیوں کو ضم کرنا، تھرڈ پارٹی بھرتیوں کی شفاف پالیسی، نئی ٹرانسپورٹ پالیسی، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے مساوی مواقع، عدالتی اصلاحات، پن بجلی منصوبوں کے معاہدات اور ڈرائیور کی اسامیوں کو گریڈ پانچ میں اپ گریڈ کرنا شامل ہیں۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریکیں ایک بڑا چیلنج ہیں، لیکن پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا اور عوام ک

ٹیگز: