اسلام آباد:ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بل کا جائزہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں کریں گی، اور آئندہ ہفتے منظور ہونے کا امکان ہے۔
اپوزیشن نے متوقع بل پر فوری ردعمل دیا، اور محمود خان اچکزئی کی قیادت میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد باقاعدہ موقف اپنایا جائے گا، جبکہ آئینی ترامیم عموماً اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں۔