واشنگٹن / تہران :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں عالمی بحری تجارت کو ایرانی اثر و رسوخ سے پاک کرنے کے لیے 'پراجیکٹ فریڈم' کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق، امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز نے تہران کی دھمکیوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے آبنائے ہرمز عبور کر لیا ہے، جس کے بعد دو امریکی تجارتی جہاز بحفاظت خلیج سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے "ٹرتھ سوشل" پر اپنے خصوصی پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائیہ اور میزائل سسٹم نے ایران کے دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی نیوی، ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا اقتدار ختم کر دیا گیا ہے اور اب خطے میں امریکی برتری قائم ہے۔ امریکہ کا دفاعی نظام اس وقت 100 فیصد فعال اور کسی بھی جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
President Trump posts on TruthSocial: pic.twitter.com/nNuq90c1ks
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) May 4, 2026
اس سنگین بحران کے دوران پاکستان ایک بڑے عالمی کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے۔ صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نمائندوں کی ایرانی حکام سے مثبت بات چیت جاری ہے، جس میں پاکستان نے بطور ثالث مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ مبصرین اس پیش رفت کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک عظیم فتح قرار دے رہے ہیں، جس نے جنگ کے بادلوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے کئی ممالک نے اپنے جہازوں کی بحفاظت واپسی کے لیے امریکہ سے عسکری مداخلت کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ 'پراجیکٹ فریڈم' کے تحت تمام پھنسے ہوئے جہازوں کو آزاد کرایا جائے گا اور عالمی آبی گزرگاہوں پر کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔