Wed, September 16, 2026

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب، قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو ہو گا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب، قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو ہو گا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ (بروز پیر) سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت صدر مملکت کے اختیارات کے تحت بلایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں اہم ملکی امور پر بحث متوقع ہے، اور یہ 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔

ٹیگز: