Wed, September 16, 2026

خطے کی کشیدہ صورتحال : وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

خطے کی کشیدہ صورتحال : وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خلیجی ممالک کے اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ ایک روزہ دورے کے دوران عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں گے، جہاں ان کی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہو چکے ہیں۔ وزیر داخلہ کا یہ دورہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کی  ایک کوشش کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی حالیہ دنوں میں مختلف عالمی رہنماؤں سے رابطے کر چکے ہیں تاکہ کشیدگی کی اصل صورتحال دنیا کے سامنے رکھی جا سکے۔

ٹیگز: