گلگت: گلگت بلتستان میں 7 جون کے عام انتخابات کا میدان سج گیا، سیاسی قیادت کے طوفانی دوروں سے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو دوپہر 3 بجے گاہکوچ اور آصفہ بھٹو نگر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 24 نشستوں پر مجموعی طور پر 403 امیدوار میدان میں ہیں۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی، استحکامِ پاکستان پارٹی اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کے درمیان سخت ٹکراؤ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔