بیروت/تل ابیب: طویل کشیدگی کے بعد بالآخر اسرائیل اور لبنان جنگ بندی کے فارمولے پر متفق ہو گئے ہیں۔ امریکی سرپرستی میں ہونے والے چوتھے دور کے سہ فریقی مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بادل چھاٹ دیے ہیں۔
اس اہم معاہدے کی سب سے بڑی شق حزب اللہ سے متعلق ہے، جسے اسرائیل پر حملے روکنے کے ساتھ ساتھ جنوبی لیطانی خطے سے اپنے تمام ٹھکانے اور جنگجو پیچھے ہٹانے کی شرط تسلیم کرنا ہوگی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے مستقبل کے روڈ میپ کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اس سلسلے میں اگلا اہم اجلاس 22 جون کو طلب کر لیا گیا ہے