Wed, September 16, 2026

کراچی میں نیگلیریا کا وار جاری، ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا

کراچی میں نیگلیریا کا وار جاری، ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا

کراچی: دماغ کو متاثر کرنے والے مہلک جرثومے نیگلیریا فاؤلری نے کراچی میں ایک اور شہری کی جان لے لی، جس کے بعد رواں برس سندھ میں اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متوفی کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے تھا، جسے تشویش ناک حالت میں 30 مئی کو اسپتال لایا گیا تھا۔ یکم جون کو نیگلیریا انفیکشن کی باضابطہ تصدیق ہوئی، تاہم تمام تر طبی کوششوں کے باوجود مریض 4 جون کو انتقال کر گیا۔

اس سے قبل 23 فروری کو گلشن اقبال کی رہائشی ایک 36 سالہ خاتون نیگلیریا کا شکار ہو چکی ہیں۔ ان میں 18 فروری کو علامات ظاہر ہوئیں، اگلے روز اسپتال منتقل کیا گیا، اور موت کے بعد 24 فروری کو نیگلیریا فاؤلری کی تصدیق ہوئی تھی۔

ماہرین صحت کے مطابق نیگلیریا ایک ایسا خطرناک جرثومہ ہے جو ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہو کر شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ یہ جرثومہ عام طور پر گرم اور غیر محفوظ پانی میں پایا جاتا ہے، خاص طور پر ٹینکیوں، غیر صاف نلکوں اور سوئمنگ پولز میں۔

محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وضو، نہانے اور تیراکی کے دوران احتیاط کریں، پانی کی صفائی کو یقینی بنائیں اور غیر محفوظ پانی سے بچیں۔

ٹیگز: