Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11 کا میدان سج گیا: ٹرافی کے لیے کپتانوں میں ٹھن گئی، جیت کے عزم کا اظہار

پی ایس ایل 11 کا میدان سج گیا: ٹرافی کے لیے کپتانوں میں ٹھن گئی، جیت کے عزم کا اظہار

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کا میلہ شروع ہونے سے قبل ہی کپتانوں کے درمیان لفظی جنگ اور جیت کے عزم نے ماحول گرما دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف ٹیموں کے سربراہوں نے ٹرافی اٹھانے اور شائقین کو سحر زدہ کرنے والی کرکٹ دکھانے کا وعدہ کیا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے 10 کامیاب سالوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہم نے سخت محنت کی ہے اور ہمارا مقصد شائقین کو ایک بار پھر اعلیٰ معیار کا کھیل دکھانا ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے مداحوں کے لیے جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ گراؤنڈ میں موجود جوش و خروش کو یاد کریں گے، لیکن ان کی ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ ٹی وی اسکرینز کے سامنے بیٹھے کروڑوں شائقین کو مایوس نہ کریں اور انہیں بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے۔
راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا معیار ہر گزرتے سال کے ساتھ بہتر ہو رہا ہے اور مستقبل میں یہ لیگ مزید بڑے ریکارڈز قائم کرے گی۔
 گیارہویں ایڈیشن کا آغاز ایک ایسے موڑ پر ہو رہا ہے جہاں تمام ٹیمیں متوازن اور ٹرافی کی دوڑ میں برابر کی شریک نظر آتی ہیں۔

ٹیگز: