Wed, September 16, 2026

عوام کو بڑا ریلیف، پبلک ٹرانسپورٹ کرایے کم کر دیے گئے

عوام کو بڑا ریلیف، پبلک ٹرانسپورٹ کرایے کم کر دیے گئے

اسلام آباد:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد راولپنڈی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے کرایوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق سیکریٹری سید اسد عباس کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے کرائے 5 فیصد کم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 26 فیصد تک کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کرایوں میں کمی سے شہریوں کو براہِ راست ریلیف ملے گا اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے اثرات بھی محسوس ہوں گے۔
 
 
 

ٹیگز: