Wed, September 16, 2026

بلااشتعال جارحیت، بھارتی افواج کا نہتے پاکستانی شہریوں پر حملے کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب

 بلااشتعال جارحیت، بھارتی افواج کا نہتے پاکستانی شہریوں پر حملے کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب

اسلام آباد : بھارت نے پہلگام حملے کا بہانہ بنا کر پاکستان کے خلاف سنگین فوجی جارحیت کی، جس کے دوران نہتے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کارروائی میں 40 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں 15 بچے، 7 خواتین اور 18 مرد شامل ہیں، جب کہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر ایئر مارشل اے کے بھارتی نے اپنی ایک بیان میں سویلین ہلاکتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا، "اگر کچھ عام شہری مارے بھی گئے ہیں تو انہیں گننا ہمارا کام نہیں۔" یہ بیان نہ صرف بھارتی رویے کی بے حسی ظاہر کرتا ہے بلکہ جنگی جرائم کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

اس حملے میں پاکستان کی مسلح افواج کے 13 جوان بھی مادر وطن کے دفاع میں شہید ہوئے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے دانستہ طور پر عام شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں صرف دشمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے اس کے ذمہ دار اور پیشہ ورانہ کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔

ماہرین نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے ان اقدامات کا نوٹس لیا جائے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ٹیگز: