شمالی وزیرستان: : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیا ب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن اس وقت کیا گیا جب اطلاعات موصول ہوئیں کہ اس علاقے میں بھارتی پراکسی دہشت گرد موجود ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے اور فائرنگ کے تبادلے میں دشمن کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔
پاک فوج نے کہا ہے کہ علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کو بھی ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔