Wed, September 16, 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ہفتہ بھر شاندار کارکردگی دکھائی، 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ہفتہ بھر شاندار کارکردگی دکھائی، 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتہ سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی مثبت ثابت ہوا، جہاں حصص بازار میں مسلسل خریداری کے رجحان کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3.22 فیصد اضافہ ہوا اور انڈیکس 5 ہزار 800 پوائنٹس کی بڑھوتری کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 372 پوائنٹس کی سطح پر ہفتہ اختتام پذیر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 7 ہزار 559 پوائنٹس کی حد تک اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم مجموعی رجحان تیزی کا رہا۔

اس عرصے میں سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور 4 ارب 32 کروڑ سے زائد حصص کی لین دین ہوئی، جن کی مجموعی مالیت 238 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں تیزی کے اثرات سرمایہ کاروں کی مجموعی دولت پر بھی نمایاں رہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی مجموعی مالیت (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں 628 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 20 ہزار 762 ارب روپے تک جا پہنچی۔

ٹیگز: