Wed, September 16, 2026

ای سی او اجلاس میں وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

ای سی او اجلاس میں وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

شوشا: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی استحکام اور اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے بحران کے دوران ایرانی قیادت کے جنگ بندی اقدام کو سراہا، جبکہ ایرانی صدر نے پاکستان کے سفارتی کردار پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں اقتصادی و سیاسی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: