Wed, September 16, 2026

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

پشاور : پشاور میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ موبائل فون سروس آج جمعہ کی نماز کے بعد بند کر دی جائے گی اور یوم عاشور کی رات 10 بجے کے بعد دوبارہ بحال کی جائے گی۔

یہ فیصلہ حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر جدید طریقوں سے جلوسوں کی نگرانی کریں گے۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

ٹیگز: