Wed, September 16, 2026

یوم عاشور: موبائل فون سروس بند ہونے کا امکان

یوم عاشور: موبائل فون سروس بند ہونے کا امکان

کراچی: سندھ حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو باضابطہ خط لکھا ہے، جس میں عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس پر سروس معطلی کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ موبائل و انٹرنیٹ بندش کا فیصلہ زمینی حقائق اور صوبائی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ٹیگز: