Wed, September 16, 2026

لیاری عمارت حادثہ: ابتدائی رپورٹ جاری، ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا

لیاری عمارت حادثہ: ابتدائی رپورٹ جاری، ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ہجوم، تنگ راستے اور نیٹ ورک کی خرابی نے شدید رکاوٹ پیدا کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت گرنے کی اطلاع صبح 10 بج کر 53 منٹ پر موصول ہوئی، جس کے بعد اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر روانہ ہوئی۔ ریسکیو آپریشن میں 5 ڈیزاسٹر رسپانس وہیکلز، 2 سنارکلز، ایمبولینسز، کرینز، لفٹرز اور 100 سے زائد اہلکار شامل ہیں۔

اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ریسکیو کیے جا چکے ہیں، جبکہ ملبے تلے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد جائے وقوع پر ہی فراہم کی گئی۔

ٹیگز: