Wed, September 16, 2026

رجب بٹ کی سالگرہ: اہلیہ اور بیٹے کی غیر موجودگی پر مداح حیران

رجب بٹ کی سالگرہ: اہلیہ اور بیٹے کی غیر موجودگی پر مداح حیران

لاہور:پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی سالگرہ منائی، لیکن اس موقع پر ان کی اہلیہ ایمان اور بیٹے کی غیر موجودگی نے سوشل میڈیا پر سوالات پیدا کر دیے۔

سالگرہ کی تقریب میں ان کی ماں، بہن اور دوست ندیم نانی والا موجود تھے، مگر ایمان اور بیٹا شامل نہیں تھے۔ اس سے پہلے لندن سے پاکستان واپسی پر بھی رجب بٹ نے ان سے ملاقات نہیں کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آراء دی ہیں: کچھ نے کہا کہ یہ خاندان کا نجی فیصلہ ہو سکتا ہے، جبکہ بعض نے خدشات ظاہر کیے کہ رشتے میں اختلافات ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رجب بٹ حالیہ عرصے میں قانونی تنازعات کا سامنا بھی کر چکے ہیں اور کچھ وقت بیرون ملک گزارا۔

ٹیگز: