Wed, September 16, 2026

رجب بٹ پر وکلا کا حملہ، اہلیہ کا انسٹاگرام پر اہم بیان

کراچی: آج صبح کراچی بار کونسل میں معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب وکلا کے ایک گروہ نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں رجب بٹ شدید زخمی ہو گئے، اور ان کے منہ اور جبڑے سے خون بہنے لگا، جس سے عدالتی احاطے میں کشیدگی بڑھ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، رجب بٹ زمین پر گرنے کے بعد فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت محسوس ہوئی۔ پولیس اور عدالتی عملے نے فوراً موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور اس حملے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان اور بہن غزل جواد نے بھی اس واقعہ پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ایمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، "ہماری خواہش ہے کہ ہر معاملے میں انصاف کو مکمل طریقے سے اور قانون کے مطابق نافذ کیا جائے۔ فیصلے جذباتی دباؤ کے بجائے صرف آئینِ پاکستان اور قانونی ضوابط کے تحت ہونے چاہئیں۔"

ایمان نے مزید کہا کہ "ہم رجب بٹ کے لیے انصاف چاہتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی پاکستان کے قانون کا احترام کرنا بھی بہت ضروری ہے۔"

رجب بٹ کی بہن غزل جواد نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "اگر پاکستان میں کسی مشہور شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک ہو سکتا ہے تو عام عوام کا کیا حال ہوگا؟ ہم رجب بٹ کے لیے فوری انصاف چاہتے ہیں تاکہ آئندہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔"

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب بٹ عبوری ضمانت کے لیے سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہو رہے تھے۔ وکلا کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے اپنی عبوری ضمانت کے بعد ایک وی لاگ میں مقدمہ کے مدعی کے بارے میں غیر مناسب زبان استعمال کی تھی، جس کی بنا پر یہ حملہ کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد پولیس اور عدالتی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس پر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
 
ٹیگز: