Wed, September 16, 2026

 تعلیم انسان کو شعور اور آگاہی عطا کرتی ہے اور کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 

 تعلیم انسان کو شعور اور آگاہی عطا کرتی ہے اور کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 

کراچی :کراچی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کسی قوم کی ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک وژن کا عملی تسلسل ہے جو آج لاکھوں افراد کے لیے سیکھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تعلیم انسان کو شعور اور آگاہی عطا کرتی ہے اور یہی کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔

مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ سندھ حکومت تعلیم کو قوم کے فکری مستقبل کی ضمانت سمجھتی ہے اور تعلیمی اداروں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگز: