Wed, September 16, 2026

'ترقی کے لیے کسی کو بے گھر نہیں کرنا چاہتے تھے'، شاہراہِ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا خطاب

'ترقی کے لیے کسی کو بے گھر نہیں کرنا چاہتے تھے'، شاہراہِ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا خطاب

  کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے کسی بھی شہری کو بے گھر کرنے کے حق میں نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں شاہراہِ بھٹو کی تعمیر مکمل ہونے میں وقت لگا۔ وہ کراچی میں قیوم آباد سے ایم 9 کاٹھور تک بننے والی جدید شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کی کامیاب ترین تکمیل پر انتظامیہ اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دلی خوشی ہے کہ یہ سڑک ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر بنی ہے، اور اس جدید ترین شاہراہ سے کراچی کے لوگ بڑی تعداد میں مستفید ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں منصوبے کی خاص بات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ 6 لین پر مشتمل ساڑھے 5 کلومیٹر طویل یہ روڈ محض 18 ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کیا گیا ہے، جس کی مثال پاکستان میں کہیں اور نہیں ملتی۔ انہوں نے دہرایا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں شہریوں کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی۔

ٹیگز: