Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کا وینزویلا پر کنٹرول کا اعلان، امریکی سیاستدانوں اور قانون دانوں کی مخالفت

ٹرمپ کا وینزویلا پر کنٹرول کا اعلان، امریکی سیاستدانوں اور قانون دانوں کی مخالفت

کیلیفورنیا:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کا نظام حکومت اب امریکہ کی زیرِ نگرانی چلایا جائے گا، تاہم اس بیان کے بعد امریکہ میں سیاسی حلقوں اور قانون دانوں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی ہے۔

نیویارک کے میئر نے کھل کر اس اقدام کی مخالفت کی اور صدر ٹرمپ کو فون کر کے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ بین الاقوامی قانون دان زہران ممدانی نے کہا کہ کسی خودمختار ریاست پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے خبردار کیا کہ وینزویلا کے خلاف کارروائی امریکہ کو محفوظ نہیں رکھے گی، جبکہ سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ کانگریس کی اجازت کے بغیر امریکہ جنگ نہیں چھیڑ سکتا۔

ماہرین اور سیاسی حلقے اس اقدام کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دے رہے ہیں، اور امریکہ میں بھی اس پر عوامی اور سیاسی سطح پر بحث جاری ہے۔

ٹیگز: