واشنگٹن :صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا پر کنٹرول کے بیان کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں مظاہرے ہوئے، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہو کر نعرے لگائے اور ’’وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں‘‘ کے بینرز اٹھائے۔
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں بھی ریلی نکالی گئی اور مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی احتجاج ریکارڈ کیا گیا، جہاں فرانس، اٹلی، یونان، ارجنٹائن اور کولمبیا میں امریکی آپریشن کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وینزویلا میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو روکا جائے اور انسانی حقوق کے اصولوں کا احترام کیا جائے۔