Wed, September 16, 2026

بھارت کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ قومی وقار کا تقاضا، دہشت گردوں کا انجام موت ہے: وزیراعظم

بھارت کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ قومی وقار کا تقاضا، دہشت گردوں کا انجام موت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے لیے ریاست کی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 180 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے 17 شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوموں کے قاتل انسان کہلانے کے حقدار نہیں اور دشمن کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 وزیراعظم نے بھارت کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ ہمیشہ کانٹا بننے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے ایران کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان کے "بڑے بھائی" والے مصالحتی کردار اور بنگلہ دیش و کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، اسی لیے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے، کیونکہ "ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
 وزیراعظم نے قازقستان کے ساتھ تجارت کا حجم 1 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

ٹیگز: