Wed, September 16, 2026

زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی، 15 شرپسند انجام کو پہنچے: شاہد رند

زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی، 15 شرپسند انجام کو پہنچے: شاہد رند

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

شاہد رند کے مطابق آپریشن کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ امن دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے پولیس افسران سمیت 9 اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹیگز: