Wed, September 16, 2026

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ، بی سی سی آئی کا رد عمل

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ، بی سی سی آئی کا رد عمل

اسلام آباد : پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ٹیم اپنی دیگر میچوں میں حصہ لیتی رہے گی۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق سری لنکا جائے گی اور شیڈول کے مطابق میچ میں شرکت کرے گی، چاہے پاکستان میچ بائیکاٹ کر لے۔

بی سی سی آئی کے ایک رکن کے مطابق بھارتی ٹیم تمام رسمی کارروائیاں، جیسے پریکٹس اور پریس کانفرنس، آئی سی سی کے پروٹوکول کے تحت کرے گی، اور میچ کے ریفری کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔

پاکستانی حکومت نے بھی سوشل میڈیا پر یہ بیان دیا کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ لے گی، لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

ٹیگز: