لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کے لیے سخت قانون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گٹر کے ڈھکن چوری کرنے، خریدنے یا بیچنے والوں کو ایک سے 10 سال تک قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر گٹر میں گر کر کسی کی جان گئی تو اس پر لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان کا یہ اعلان لاہور کے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی 10 ماہ کی بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا، جنہیں کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔
اسی طرح، سرگودھا میں بھی ایک بچی سیوریج نالے میں گر گئی تھی، لیکن خوش قسمتی سے اسے فوراً ریسکیو کر لیا گیا اور والدین کے حوالے کر دیا گیا۔