یونان: یونانی جزیرے کے قریب کوسٹ گارڈ اور تارکین وطن کی کشتی کے درمیان ایک خوفناک تصادم میں 14 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، یہ کشتی لیبیا سے مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔
یونانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ تصادم کے دوران ایک سپیڈ بوٹ نے خطرناک حربے اپنائے اور فائرنگ کی۔ بچ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔