Wed, September 16, 2026

کراچی کی اہم شاہراہوں پر رکشوں کی آمد و رفت پر عارضی پابندی

کراچی کی اہم شاہراہوں پر رکشوں کی آمد و رفت پر عارضی پابندی

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور حادثات کے خطرات کم کرنے کے لیے 20 اہم شاہراہوں پررکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی 18 اکتوبر سے 17 دسمبر 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق رکشوں کی آمد و رفت کو مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنر کراچی نے پابندی کا باقاعدہ فیصلہ کیا اور سیکشن 144 کے تحت پابندی نافذ کی گئی۔

کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے رکشہ مالکان کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ متعلقہ محکموں اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر فوری اور سخت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

پابندی والی شاہراہوں میں شامل ہیں: یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر کینٹ، ماری پور روڈ، شاہراہ پاکستان سے سہراب گوٹھ کے علاوہ دیگر کل 20 مرکزی سڑکیں۔

اس پابندی کا مقصد عوامی تحفظ، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولت کو بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔

ٹیگز: