Wed, September 16, 2026

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی موسم سرد اور ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے، جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہے گا، مگر صبح اور رات کے وقت سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ شمالی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں شدید سردی محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا اور وہاں کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر میں بھی کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

ٹیگز: