Wed, September 16, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل اسمتھ کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ قومی ٹیم کے ساتھ ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں فارمیٹس میں کام کریں گے۔

46 سالہ مائیکل اسمتھ کو دو سال کے لیے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جس کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔

مائیکل اسمتھ نے اپنے کرکٹ کیریئر میں فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 7 ہزار 29 رنز اسکور کیے، جن میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کوچنگ کے میدان میں بھی مائیکل اسمتھ کو وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور اس سے قبل ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان سپر لیگ کی تین فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق مائیکل اسمتھ کی شمولیت سے قومی ٹیم کے بیٹنگ شعبے کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: