Wed, September 16, 2026

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی تقرری جلد متوقع، مائیک سمتھ کا نام زیر غور

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی تقرری جلد متوقع، مائیک سمتھ کا نام زیر غور

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیے مستقل بیٹنگ کوچ کی تلاش کا عمل تیز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق مائیک سمتھ اس عہدے کے لیے مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک سمتھ ماضی میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں اور انہیں کوچنگ کا تجربہ حاصل ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تقرری کی صورت میں وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قومی ٹیم کے ساتھ کام شروع کر سکتے ہیں۔

اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق عبوری بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کر چکا ہے اور امیدواروں کے جائزے کا عمل جاری ہے۔ حتمی فیصلہ پی سی بی کی جانب سے جلد متوقع ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں ماہ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز شیڈول ہے، جس کے لیے ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: